وزیرِ اعظم کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت 2 نئے پروگرامز کے آغاز کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم
پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت روشن سماجی خدمت اور روشن اپنی کار پروگرامز کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کے تحت روشن اپنی کار اور روشن سماجی خدمت اقدامات کا آغاز کر رہی ہے۔

پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان جمعرات کو 11 بجے سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔ 

فیصل جاوید خان نے کہا کہ 10 ستمبر 2020ء کے روز وزیرِ اعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس روز سے لے کر اب تک 1 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔ 1 ارب ڈالر سے زائد ترسیلاتِ زر جمع کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیمبرز مسمار کرنے کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

Related Posts