چیمبرز مسمار کرنے کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad District Bar Association strike against demolition of chambers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ایف ایٹ کچہری میں چیمبرز مسمار کرنے کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سیکریٹری بار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج تمام وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور ججز صاحبان سے میں نے گزارش کی ہے کہ کیسز میں ایڈورس آرڈر جاری نہ کیا جائے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عدالت میں پیش ہونے والے وکلاء کے خلاف ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جسٹس اطہرمن اللہ اور وکلاء کے درمیان مذاکرات ناکام،تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند

ایف ایٹ کچہری میں ہمارے چیمبرز میں مسمار کئے گئے ہمارے وکلا کو گرفتار کیا گیا جن میں اکثریت ابھی اڈیالہ جیل میں ہیں جب تک معاملات طے نہیں پائے جاتے تب تک ہڑتال کا سلسلہ وقتاً فوقتاً سے جاری رہے گا۔

سپریم کورٹ نے مارچ میں اسلام آباد بار کی درخواست خارج کرتے ہوئے تمام غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دیا تھا جبکہ فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وکلاء کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سی ڈی اے نے غیر قانونی چیمبرز مسمار کردیئے تھے جس پر وکلاء تاحال سراپاء احتجاج ہیں۔

Related Posts