وسطی ایشیا کے دو پڑوسی مسلم ممالک کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازع حل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی کا اعلان کر دیا۔

سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 870 میل کا علاقہ وجہ تنازع تھا۔

اس متنازع سرحدی علاقے کے دونوں اطراف رہائش پذیر مقامی افراد کے درمیان پانی اور زرعی زمین پر جان لیوا لڑائیاں ہوتی تھیں۔

کرغزستان کے صدر صادر جپاروف نے کہا کہ دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں کی حدبندی کا عمل مکمل کرلیا ہے جس سے سرحدی تنازع ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی اعظم عُمان نے اسرائیلیوں پر فلسطینیوں کے مسلح حملوں کی حمایت کردی

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان نے تین دہائیوں کے مذاکرات کے بعد پچھلے سال معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس معاہدے پر ازبک صدر شوکت مرزیوف نے دورہ کرغزستان کے دوران دارالحکومت بشکیک میں دستخط کیے تھے۔

دوسری طرف ازبک صدر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس کا برادر ممالک نے کئی برس انتظار کیا۔

Related Posts