کراچی میں گیس کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے نواحی علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور گیس کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

علاقے میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں نارتھ ناظم آباد کی واحد کالونی کے رہائشیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، پڑوس میں واقع سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے اور ’ناانصافیوں‘ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے، مکینوں نے مطالبہ کیا کہ ان اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جو صارفین کی بار بار شکایات کے باوجود اس سنگین مسئلے کو حل کرنے سے ’بالکل انکار‘ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں دالوں کی قلت کا خدشہ، صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

واضح رہے کہ سردموسم کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بعض علاقوں میں کھانا بنانے کے اوقات میں بھی گیس دستیاب نہیں ہوتی۔

Related Posts