نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے
نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفر طویل علالت کے بعد فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ چل رہا ہے سمیت بیس فلمیں پروڈیوس کیں۔جمشید ظفر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وائس چیرمین بھی رہے۔

اہلخانہ کے مطابق جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ میں آج رات دس بجے ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ وینا ملک سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف دوبارہ عدالت پہنچ گئیں

لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فلم ساز جمشید ظفرکے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ وافسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts