اداکارہ وینا ملک سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف دوبارہ عدالت پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ وینا ملک سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف دوبارہ عدالت پہنچ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے جہیز اور تحائف میں ملنے والا سامان سابق شوہر اسد خٹک سے واپس لینے کے لئے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔

اداکارہ وینا ملک کی جہیز کے سامان اور تحائف کی واپسی کی درخواست پر کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔اداکارہ وینا ملک نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں نے سابق شوہر اسد خٹک کو فریق بنایا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر سے 26 جنوری 2017 کو ان کی علیحدگی ہوئی تھی، دوست احباب سے ملنے والے تحائف اسد کے پاس ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسد خٹک نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام تحائف واپس کردے گا،اب اس کا کہنا ہے تمام سامان چوری ہوگیا۔

مزید پڑھیں:وینا ملک کو مذہب پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید

اسد خٹک کے وکیل نے وینا ملک کی درخواست پر عدالت کو بتایا کہ ہم نے وینا ملک کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے۔

Related Posts