لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے تاجروں کا بجٹ میں سیلز ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Relief in tax sought for small industries

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چھوٹے تاجروں  کا کہنا ہے کہ طویل لاک ڈاؤن کے باعث  دیوالیہ ہوگئے ہیں ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے ،بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے۔

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدرمحمود حامد سینئر نائب صدر سید لیاقت علی،جاوید حاجی،عبداللہ اورسید نوید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرزکی بجٹ تجاویز کو شامل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والے چھوٹے تاجروں اور کاٹیج انڈسٹریز کے نقصانات کے ازالے کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔

طویل لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں تاجردیوالیہ ہوگئے ہیں ،ان کوایک کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے۔

حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو قرضوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے ،ہیں اس فنڈ سے کاٹیج انڈسٹریز کے متاثرین کو بھی قرضے فراہم کیے جائیں۔

اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے اور اس کو یکساں شرح پر رکھا جائے ،سلیب سسٹم کے باعث عوام اور تاجروں کو بہت زیادہ دھوکے دے کر لوٹا جارہا ہے اور یہ سسٹم کرپشن کے فروغ کا باعث ہے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانی دور سے گزر رہا ہے اس لئے حکومت اپنے اخراجات میں کمی کرے ،غیر پیداواری اخراجات میں کمی کرکے متوازن بجٹ بنایا جائے،خسارے کا بجٹ ہمارے لئے تباہ کن ہوگا۔

ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایف آئی ڈی کی شرح میں پچاس فیصد کمی کی جائے کاروبار کے لیے این آئی سی کی شرط ختم کی جائے اور سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کی جائے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نفاذ کو یقینی بنائے اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں پر انحصار کم کیا جائے اور مہلک وبا کورونا کی وجہ سے تباہی کی بنیاد پر قرضوں کو معاف کروایا جائے،ان مالیاتی اداروں کی نئے شرائط ہرگز قبول نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ فیکٹری : جے آئی ٹی رپورٹ نہیں انصاف دیا جائے۔۔۔

حکومت بے روزگار اور فاقہ کشی کا شکار اسکول ملازمین، بیوٹی پارلرز مالکان و ملازمین اور میرج ہال کے ملازمین کے لیے خصوصی امدادی پیکیج نافذ کرے۔

Related Posts