ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، چیئرمین ریحان ہاشمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman DMC Central
چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بلاناغہ قرار دیدیای

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور جلد عوام کو خوبصورت صاف ستھرا اور ہرا بھرا ضلع دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی فلاحی تنظیم اون کراچی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کی ضلعی دفتر آمد اور ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ٹیکسیشن مستفیض فاروقی،چیئرمین پارکس ظفر اعجاز، پارلیمانی لیڈر صابر اور اراکین کونسل شمشاد زیدی، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈائریکٹر اشتہارات شمعونہ صدف، ڈائریکٹر ٹیکسز اختر رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے، شاہراہوں کو سرسبز و خوبصورت بنانے اور مختلف مقامات پر فوڈاسٹریٹ کے قیام کے لئے تجاویز بھی طلب کیں۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں کل سے سردی کی نئی لہرکی آمد ،پارہ 10 ڈگری تک گرنے کاامکان

ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمیابی اور حکومتی عدم دلچسپی کے باوجود قلیل مدتی و دیرپا پراجیکٹس کے ذریعے عوام کو صحت مند و سستا تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین بلدیہ وسطی کو نجی فلاحی تنظیم کی جانب سے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ، منصوبے کی جلد تکمیل اور ضلع وسطی میں ماڈل اسٹریٹس اور تھیم بیسڈ فیملی انٹرٹینمنٹ ایریا کی ترقی کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔

Related Posts