شہر قائد میں کل سے سردی کی نئی لہرکی آمد ،پارہ 10 ڈگری تک گرنے کاامکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold is likely to intensify in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائد میں سرد ہوائوں کا نیا سلسلہ کل سے داخل ہونے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے، سردی کی نئی لہر 6 روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ایک بار پھر کم درجہ حرارت میں تبدیل ہو کر سردی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ اضلاع میں ہونے والی بارشوں کا اثر شہر پر سرد ہوائوں کی شکل میں نمودار ہوگا جس کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 22 دسمبر سے چلنے والی ہوائیں 28 دسمبر تک برقرار رہ سکتی ہیں۔شہر قائدمیں رواں برس معمول سے87 فیصد زائد بارشیں ہوئیں،جولائی تا ستمبر مون سون سیزن کے4 اسپیل آئے۔

مزید پڑھیں:کراچی :رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،21ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق مون سون کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹائون میں 675 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پہلا اسپیل 29 جولائی تا 31جولائی رہا،دوسرا اسپیل10 تا12اگست،تیسرا اسپیل 28تا 30 اگست رہا جبکہ بارش کا چوتھا اسپیل یکم تا 3 ستمبر تک رہا۔

بحرہ عرب میں چار سمندری طوفان آئے جوساحل سے ٹکرائے بغیر سمندر برد ہوگئے، پہلا سمندری طوفان وایوجون میں بنا، دوسراسمندری طوفان ہیکا23ستمبر تا 24ستمبربحیرہ عرب میں موجود رہا۔

تیسرا سمندری طوفان کیار2007 کے طوفان گونو کے بعد دوسرا طاقتور ترین سمندری طوفان قرار پایا جبکہ کیار 25اکتوبر سے31 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں رہا۔

کیار کے باعث کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آبادیوں میں پانی بھی داخل ہوا۔آخری سمندری طوفان ماہا 30اکتوبر تا 7نومبر بحیرہ عرب میں رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس گرمیوں میں تین ہیٹ ویو کراچی آئیں۔ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا، ہیٹ ویو میں شہر میں درجہ حرارت کی شدت 56ڈگری تک محسوس کی گئی۔

Related Posts