سندھ کے فنڈز میں 229 ارب روپے کی کٹوتی ناانصافی ہے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reducing Sindh's share by Rs229b amid coronavirus is unfair: Bilawal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرکز کو تمام صوبوں کے لئے کورونا پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے تھا، کورونا وائرس کے دوران سندھ کے حصے سے 229 ارب روپے کی کٹوتی ناانصافی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال کے لئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صحت یاب ہونے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ این ایف سی ایوارڈ کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے اور حزب اختلاف مالیاتی ایوارڈ پر مشترکہ موقف پیش کرے گی۔

پی پی پی کے چیئرمین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بحران کے وقت حکومتیں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پاکستان میں اپوزیشن کی بجائے وزیر اعظم سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: راتوں کو بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے عوام کی نیندیں اڑادیں

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بجٹ میں بھی ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے کے لئے فنڈ مختص نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے اپنے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا پر تنقید کرنے کی بجائے حکومت کو معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہئے۔

Related Posts