متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ توڑ بارشیں، جمیرہ ندی بھر گئی، پانی گھروں میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ہارپر بازار)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں جمیرہ ندی پانی سے بھر گئی، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ مختلف علاقوں میں فلائٹ آپریشن متاثر اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

طوفانی بارش کے باعث پانی دبئی میٹرو اسٹیشن میں داخل ہوگیا۔ راس الخجیرہ اور القوا میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں سڑکیں بیٹھ گئیں۔ العین میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شہریوں کا سامان پانی میں ڈوب گیا۔

جمیرہ ندی بھی بارش کے پانی سے بھر گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سیاحتی مقامات میں شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔ اسکول اور دفاتر کو 2روز تک آن لائن کام کی ہدایات دے دی گئیں جبکہ یو اے ای میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث متحدہ عرب امارات میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دبئی کی سب سے بڑی شیخ زید روڈ بہت بڑے تالاب میں تبدیل ہوگئی۔ یو اے ای کے شہری پانی میں ڈوبی گاڑیاں چھوڑ کر گھروں کی طرف روانہ ہوگئے۔

Related Posts