راجہ بازار فوارہ چوک کے قریب پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے کو شیلٹر ہوم بنانے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

RDA Approves To Make Shelter Home For Parking Plaza Basement in raja bazar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :راجہ بازار کے فوارہ چوک کے قریب قائم پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ادارے کو پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ کی سالانہ 52لاکھ روپے آمدن ہورہی تھی تاہم گزشتہ دو سال سے حکومت نے شیلٹر ہوم کیلئے مختص کررکھا ہے جس کے بعد یہاں پارکنگ نہیں کی جارہی جس کے باعث آمدن بھی بند ہوچکی ہے۔

اس پلازے کی بیسمنٹ میں ایک کینٹین تھی جو کہ اب شیلٹر ہوم کا حصہ بن چکی ہے جس کے باعث اس کی نیلامی بھی منسوخ ہوچکی ہے، آر ڈی اے کے اجلاس کے منٹس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راجہ بازار اور اس کے ملحقہ علاقوں کیلئے 22کروڑ روپے کی لاگت سے پارکنگ پلازہ بنایا تھا، یہ پلازہ آر ڈی اے کو سالانہ 52لاکھ روپے کی آمدن دے رہا تھا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں میڈیکل اسٹورز اور نجی گوداموں پر چھاپے، ماسک اور سینی ٹایزر برآمد

پلازے کی بیسمنٹ میں سوزوکی اڈہ قائم کیا جانا تھا، اس وقت کے چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پلازے کی بیسمنٹ میں شیلٹر ہوم کے قیام کی منظوری گورننگ باڈی سے لینے کا کہا تھاتاہم اس وقت گورننگ باڈی ابھی قائم ہی نہیں ہوئی تھی ۔

اب یہ معاملہ اس اجلاس میں اٹھایا جارہاہے کہ یا تو بیسمنٹ میں شیلٹرہوم قائم کرنے کی حتمی منظوری دے دی جائے یا بھی معاوضے کا مطالبہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے۔ جس پر اتھارٹی نے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ میں شیلٹر ہوم قائم کرنے کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دے دی۔

Related Posts