راولپنڈی میں میڈیکل اسٹورز اور نجی گوداموں پر چھاپے، ماسک اور سینی ٹایزر برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Raids on medical stores and private warehouses in different parts of Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس اور ڈائریکٹر راولپنڈی کنول بتول کے خصوصی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے منافع خوروں اور مہنگے داموں سینی ٹایزر اور ماسک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں واقع میڈیکل اسٹوروں اور نجی گوداموں پر چھاپے مارکربڑی تعدادمیں ماسک اور سینیٹایزر برآمد رلئے گئے، ان میں بڑی مقدار میں غیر معیاری ماسک اور سینیٹایزر بھی برآمد کیے اور منافع خوروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔

مزید پڑھیں:پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، ذخیرہ کئے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد

کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ کے سٹی مجسٹریٹ احسان اللہ کدھڑ اور م حکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے موقع پر جرمانہ بھی کیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کیخلاف جو کارروائی اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کی ہے ۔

یہ ضلعی انتظامیہ کے اداروں کا کام ہے لیکن راولپنڈی انتظامیہ اس میں بالکل فیل ہو گئی ہے اور عوام کو ان منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اس مشکل وقت ڈی جی اینٹی کرپشن اور کنول بتول اور خصوصاً سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی زاہد ظہور کی یہ بہت بڑی کاوش ہے اور عوام کی طرف سے اس کو احسن اقدام سمجھا اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کے اس اقدام کو سراہا ۔

Related Posts