رمیز راجہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر برہم، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر برہم، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں
رمیز راجہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر برہم، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو کھری کھری سنائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ایسی مایوسی ہے جیسے ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہو۔ ہم سال بھر سے صرف 25 دن کا ایثار نہ کرسکے جسے بڑی اجتماعی ناکامی قرار دیا جاسکتا ہے۔

کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کے باعث نقصان تمام اسٹیک ہولڈرز کا ہوا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ اور ملک کی نیک نامی بھی متاثر ہوئی۔ آج عالمی برادری کو سیکیورٹی سے متعلق کوئی تحفظات نہیں تاہم ایک میگا ایونٹ کی انتظام کاری سب کی نظروں میں تھی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کیا ہوں گی، ان کی خلاف ورزی تو نہیں کی جائے گی؟ یہ سب سوالات تمام شائقینِ کرکٹ کے دماغ میں تھے اور پی ایس ایل میں ہماری ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آمد کی منتظر تھیں۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے سے نوجوان کھلاڑیوں کا بڑا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز نے بے پناہ ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ شاہنواز داہانی بائیو ببل نہ توڑ کر بھی صلاحیتوں کے اظہار سے محروم نہ ہونے پر سوال کرے گا۔ جو کھلاڑی کم بیک کرنا چاہتے تھے، وہ بھی مایوس ہوجائیں گے۔ پی ایس ایل پاکستان کا ورلڈ برانڈ ہے جسے 2 یا 3 افراد کی حماقت نے سبوتاژ کردیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کااظہار کیا۔

شعیب اختر نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔پی ایس ایل ملتوی اور خراب ہوا، اس بات کا مجھے بہت غصہ ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کا پی ایس ایل کے میچز ملتوی کرنے پر مایوسی اور غصے کا اظہار

Related Posts