کراچی میں بارشوں کے دوران پاک بحریہ کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔راجہ اظہر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارشوں کے دوران پاک بحریہ کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔راجہ اظہر خان
کراچی میں بارشوں کے دوران پاک بحریہ کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔راجہ اظہر خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف شہرِ قائد میں حالیہ بارشوں کے دوران پاک بحریہ کی معاونت پر ان کی شکر گزار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی نیول کمانڈر کراچی زاہد الیاس سے ملاقات ہوئی۔ رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے ملاقات میں کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر پاک بحریہ کی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول کمانڈر زاہد الیاس نے پی ٹی آئی رہنماء کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ شہر میں حالیہ بارشوں میں پاک بحریہ کی معاونت پر ان کے مشکور ہیں۔ ملیر ندی سے پاک بحریہ کی مدد سے متعدد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ پاک بحریہ،پاک آرمی،پاک فضائیہ سمیت تمام فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر ہم سول اور عسکری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاک فوج کا ملک کیلئے جوش و جذبہ اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیول چیف کا  بحریہ کے میرینز ٹریننگ سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح

Related Posts