کراچی میں بارش کا پانی کالا ہوگیا، عامر لیاقت حسین کی سندھ حکومت پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش کا پانی کالا ہوگیا، عامر لیاقت حسین کی سندھ حکومت پر تنقید
کراچی میں بارش کا پانی کالا ہوگیا، عامر لیاقت حسین کی سندھ حکومت پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں بارش کے بعد سڑکوں پر کھڑا ہوا پانی اِس قدر گندا ہوا کہ کالا ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کراچی کے علاقوں کھارا در اور میٹھا در سمیت مختلف علاقوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا، یہ اتنا گندا ہے کہ اس کا رنگ کالا پڑ چکا ہے۔

پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کھارا در والے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ نہیں دیتے مگر دیتے ضرور ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو شاہ صاحب کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پانی نکلوا نہیں سکتے تو صاف ہی کرادیں۔ بچے نہا لیں گے۔ آپ تو سندھ اور کراچی کو ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں؟ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں، گلیوں اور شاہراہوں سے پانی نکالنے کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو جاری کردی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیفنس میں فیز 6 کے علاقے سے پانی کو پمپ کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مرتضیٰ وہاب نے کراچی سے پانی نکالنے کی ویڈیو جاری کردی

Related Posts