کراچی کے گودام پر چھاپہ، پُرانے ٹائروں کی تاریخ بدل کر بیچنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے گودام پر چھاپہ، پُرانے ٹائروں کی تاریخ بدل کر بیچنے کا انکشاف
کراچی کے گودام پر چھاپہ، پُرانے ٹائروں کی تاریخ بدل کر بیچنے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گودام میں چھاپے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ غیر ملکی پُرانے ٹائروں کی تاریخ بدل کر انھیں نیا ثابت کیا جارہا ہے۔

کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ کراچی میں گاڑیوں کے ٹائروں کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر ماڑی پوری سائٹ ایریا کے گودام پر چھاپا مارا گیا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی ٹائروں کی بڑی کھیپ میں 55 ہزار ٹائر برآمد کیے گئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹائروں پر درج نمبروں کو ٹیمپر کیا جارہا تھا۔ پرانے ٹائروں کی تیاری کی تاریخ بدل کر نیا ثابت کیا جارہا تھا جو کہ حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ گودام سے برآمد ہونے والے اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 54 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہے۔اسد عمر

انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ ٹائر کاروں، بسوں اور ڈمپر سمیت دیگر گاڑیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

کلکٹر کسٹمز عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں گودام کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ٹائرز کس طرح سے آئے ہیں۔

Related Posts