پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہے۔اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہے۔اسد عمر
پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہے۔اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا کہ معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہوتا ہے۔ پی ڈی ایم نے معیشت بری طرح تباہ و برباد کردی۔ جس مقصد کیلئے اقتدار ملا، ان کا وہ مقصد پورا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیوز لیک ہونا تشویشناک ہے۔ مزید آڈیوز جو لیک ہونے والی ہیں، ان میں کیا ہوگا؟ یہ دیکھنا باقی ہے۔ مسلم لیگ حکومت کو تحقیقات کرانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک کے فیصلے لندن میں بیٹھے مفرور شخص کی مشاورت سے ہورہے ہیں۔ احتجاجی تحریک کیلئے فائنل کال عمران خان کی طرف سے آئے گی۔ ابھی تک تاریخ اور کال کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔

الیکشن کمیشن کے کردار کے متعلق اسد عمر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں کمیشن کا کردار متنازعہ رہا۔ فنڈنگ کیس میں بھی قانون سے بالا جملے شامل کیے گئے۔ پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا کہ معیشت کا دارومدار ڈالر پرہے، ماضی میں بھی اربوں ڈالر ضائع ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ ملکی معیشت بری طرح تباہ و برباد ہوئی۔ امید کرتے ہیں اسحاق ڈار کو معیشت تباہ کرنے کیلئے ایک دو ہفتے سے زیادہ وقت نہ ملے۔

Related Posts