پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز کا سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان خان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان نے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے اپنے عزائم ظاہر کیے۔

 

عثمان خان نے تجربہ کار بولر عمران طاہر سمیت تمام بولرز کی خوب درگت بنائی ۔ وہ 50 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا ٹڈے کے کان سے روبوٹ کی سماعت کا کامیاب تجربہ

عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر فاف ڈپلسی بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

 

اچھے آغاز کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، کپتان سرفراز 3، بین کٹنگ 10، اعظم خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 3،  رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عمران طاہر نے 2 ، عمران خان اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts