اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدارت ملی تو پیوٹن انہیں سبق سکھائیں گے۔چیریلین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدارت ملی تو پیوٹن انہیں سبق سکھائیں گے۔چیریلین
اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدارت ملی تو پیوٹن انہیں سبق سکھائیں گے۔چیریلین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کی صدارت دی گئی تو روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن انہیں سبق سکھائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیرلین عرف چِر نے کہا کہ میں کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں ہوں جہاں مجھے گلوکاری کیلئے شوز دستیاب نہیں جبکہ یہ امریکا کے مستقبل کی بات ہے۔ عوام کو سوچنا چاہئے کہ آپ کے بچے جمہوریت میں سانس لے رہے ہیں یا آمریت میں؟

پیغام میں امریکی گلوکارہ چِر نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر منتخب ہوئے تو ولادی میر پیوٹن انہیں سبق کے طور پر کچھ اہم ٹرکس سکھائیں گے تاکہ وہ ایسے لوگوں کو بھی اپنا قائل کرسکیں جو ان سے اتفاق نہیں کرتے۔ 

گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ دسمبر تک 3 لاکھ امریکی شہری حکومت کی پالیسیوں کے طفیل جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کیا واقعی آپ میں سے کوئی یہ بات مان سکتا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل  امریکی گلوکارہ چیریلین (عرف چِر) کا صدرِ مملکت پر غصہ عروج پر پہنچ گیا، چِر نے  حکومتی فیصلوں پر تنقید کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خوفزدہ، سُست اور جاہل قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر  گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں 74 سالہ امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ لوگ ٹرمپ کی وجہ سے مر رہے ہیں کیونکہ امریکی صدر کے پاس کورونا وائرس کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی گلوکارہ نے  ٹرمپ کو خوفزدہ اور جاہل قرار دے دیا

Related Posts