اسکن کیئر کی وہ غلطی جس نے نمرہ خان کو مشکل میں ڈال دیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mashion

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکارہ نمرہ خان نے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات شیئر کرنے کے بعد خود کو مشکل میں ڈال دیا ، سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔

اداکارہ وماڈل نمرہ خان کو حال ہی میں یو ٹیوب چینل میشن میں بطور مہمان مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات کا آغاز اپنے چہرے کے لیے ناریل کے ٹیپنگ سے کیا، اس کے بعد گیلے وائپس کا استعمال کیا۔ تیل کی باقیات کو مکمل طور پر صاف کیے اور اپنا چہرہ دھوئے بغیر موئسچرائزر لگایا۔

اس کے بعد انہوں نے باقی تمام مصنوعات کو اپلائی کیا اور باہر جانے کے لیے تیار ہوگئی، جو بات خاصی قابل توجہ تھی وہ یہ تھی کہ اداکارہ صرف وہ مصنوعات استعمال کرتی تھیں جو بہت مہنگی اور مشہور تھیں۔

پروگرام میں آگے بڑھتے ہوئے جلد کی دیکھ بھال کا یہ عجیب و غریب معمول بہت سارے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کرنے کے لیے کافی تھا کیونکہ انھوں نے دیکھا کہ تیل لگانے کے بعد چہرہ نہ دھونا غیر صحت بخش ہے۔

سب سے پہلے سول فوڈ پروڈکٹس جو اداکارہ نے اپنی جلد پر استعمال کیں ان کے عام طور پر کافی منفی جائزے ہوتے ہیں۔

دوم ناریل کا تیل کامیڈوجینک ہے، اس کی ایک وجہ ہے کہ لوگ میک اپ اور گندگی کو دور کرنے کے لیے پانی پر مبنی مصنوعات جیسے مائکیلر واٹر یا کچھ اسٹریجنٹ استعمال کرتے ہیں۔

 

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے شکایت کی کہ اداکارہ نے تیل صاف کرنے کے بعد اپنا چہرہ بھی نہیں دھویا اورجانسن کی پروڈکٹس جواداکارہ میک اپ کی باقیات کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرتی تھیں، ان میں سرطان پیدا کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

Related Posts