صدرِ مملکت پر امریکی گلوکارہ کا غصہ عروج پر، ٹرمپ کو خوفزدہ اور جاہل قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت پر امریکی گلوکارہ کا غصہ عروج پر، ٹرمپ کو خوفزدہ اور جاہل قرار دے دیا
صدرِ مملکت پر امریکی گلوکارہ کا غصہ عروج پر، ٹرمپ کو خوفزدہ اور جاہل قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین (عرف چِر) کا صدرِ مملکت پر غصہ عروج پر پہنچ گیا، چِر نے ایک بار پھر حکومتی فیصلوں پر تنقید کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خوفزدہ، سُست اور جاہل قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 74 سالہ امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ لوگ ٹرمپ کی وجہ سے مر رہے ہیں کیونکہ امریکی صدر کے پاس کورونا وائرس کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں۔

پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی پرواہ نہیں چاہے امریکی جئیں یا مر جائیں ، انہیں صرف امریکی اسٹاک مارکیٹ کی پرواہ ہے۔

امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ اگر مخالف صدارتی امیدوار جو بائیڈن آجائے تواس کے مقابلے کیلئے ٹرمپ کچھ بھی دینے کو تیار ہوجائیں گے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کمزور، سست، خوفزدہ اور جاہل ہیں۔

گلوکارہ چیریلین نے تعلیمی عمل بحال کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچے کو اسکول میں واپس نہیں بھیجوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ عوام کی رہنمائی نہیں کرسکتے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے ملک کے صدرپر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہم وطن عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمارے ووٹوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے نہ ہی وہ کورونا وائرس سے مرنے والے امریکی عوام کی کوئی قدر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ امریکی عوام کو قتل کر رہے ہیں۔چیریلین

Related Posts