پنجاب میں دکانیں رات 9بجے بند کرنے کے احکامات معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں دکانیں رات 9بجے بند کرنے کے احکامات معطل
پنجاب میں دکانیں رات 9بجے بند کرنے کے احکامات معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹوں کے اوقات کار پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کردی گئیں، تاجر برادری کو رات گئے تک کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب میں دکانیں رات گئے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں بدترین اضافے اور بجلی بچاؤ مہم کے تحت دکانوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے،تاہم وفاقی حکومت کی مہم کے تحت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں نظر آیا ہے۔جس کے بعد اس حکم کو معطل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 398.61 پوائنٹس کا اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کاروبار رات دیر گئے تک کاروبار کھلا رکھنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد اب دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، جنرل سٹور، ٹائر شاپ، گودام رات دیر تک بھی کھلے رکھے جا سکیں گے۔

Related Posts