اسٹاک مارکیٹ میں 398.61 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 398.61 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 398.61 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رہا، کاروبار کے دوران 398.61 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42494.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.95 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 19 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار 157 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بڑھتی مہنگائی اور بلز، کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں؟ خاتون روپڑی، ویڈیو وائرل

انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 18 روپے 3 پیسے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

Related Posts