عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات
عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور مونس الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کے لئے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے جمع ہونا ثابت کرتا ہے عوام کو ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔قوم خصوصا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے۔اللہ تعالٰی بھی نیک نیتی کا پھل دیتا ہے۔عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی جلد از جلد آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا نے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے دھرتی کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے عمران خان نے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد وبحالی کے لئے فنڈ جمع کرنے میں پہل کی۔

Related Posts