آسٹریلیا نے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا نے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا
آسٹریلیا نے سیلاب متاثرین کیلئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حالیہ بارشوں کے باعث پاکستان میں اس وقت تباہی کی صورتحال ہے، جس کے پیش نظر آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر آسٹریلیا کی حکومت اور عوام سے تشکر کا اظہار کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ وتجارت کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر ہنگامی انسانی مدد کے تحت مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔آسٹریلیا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 2 ملین ڈالر کی امداد کرے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 1000 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد متاثرین بے گھر ہوئے ہیں۔سیلاب کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد گھر مسمار ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ وتجارت کے مطابق پاکستان نے سیلاب کی صورتحال پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کی فوری انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب سے بھاری نقصان، 1136افراد جاں بحق، 1600سے زائد زخمی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کا یہ اقدام قابل تحسین اور انسانیت دوستی کا مظہر ہے۔ ہم آسٹریلیا کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Posts