ن لیگ کے 5 بندے مفرور ہیں، نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل سوچ لیں۔عثمان ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کے 5 بندے مفرور ہیں، نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل سوچ لیں۔عثمان ڈار
ن لیگ کے 5 بندے مفرور ہیں، نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل سوچ لیں۔عثمان ڈار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل یہ سوچ لیں کہ ن لیگ کے 5 بندے اب تک مفرور ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اگر ہم نواز شریف کے ساتھ ہی ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دیں تو ن لیگ کو 7 ارب کے بانڈز جمع کرانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بیماری کے بغیر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اعجاز شاہ

امورِ نوجوانان پر وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں لیکن مریم نواز ملک سے باہر نہیں جاسکتیں۔ حکومت انہیں کبھی بیرونِ ملک نہیں جانے دے گی۔

مولانافضل الرحمان کے آزادی مار پر تبصرہ کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں سازش ہو رہی تھی تاہم کرتار پور راہداری حکومت کا ایک احسن اقدام ہے، اس میں کوئی سازش نہیں۔

مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کے ضامن بننے کی بات کرتے ہیں، لیکن میرا مشورہ ہے کہ آپ کے گھر والوں کو بھی سابق وزیر اعظم کا ضامن نہیں بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری تحریکِ انصاف کی حکومت کا قابلِ تعریف اقدام ہے جس سے ساری دنیا میں سکھ برادری اور عوام الناس کو ایک مثبت پیغام گیا اور لوگوں نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہماری تعریف کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی عہدیدار نواز شریف کی گارنٹی دے جبکہ وفاقی کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اگر ملک واپس نہ آئے تو عدالت کا حق ہے۔ وہ ہم سے سوال کرسکتی ہے اور ہم عدلیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہیں۔ 

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی عہدیدار نواز شریف کی گارنٹی دے۔ عثمان ڈار کا مطالبہ

Related Posts