گلگت بلتستان انتخابات، تحریکِ انصاف سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سرِ فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان انتخابات میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سرِ فہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات میں 8 نشستیں اپنے نام کر لیں جبکہ آزاد امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کی 7 نشستوں پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی اب تک 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے۔

مریم نواز کی دھواں دھار انتخابی مہم کے باوجود مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکی، ن لیگ نے 2 جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے گلگت بلتستان اسمبلی میں 1 نشست اپنے نام کی ہے۔

جی بی ون گلگت ون سے پی پی پی کے امجد ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائے، جی بی ٹو گلگت ٹو سے پی پی پی کے ہی جمیل احمد فاتح رہے، جی بی 4نگر ون سے پی پی پی کے امجد ایڈووکیٹ جیت گئے۔

آزاد امیدوار جاوید منوا جی بی 5 نگر 2 سے کامیاب ہوئے، جی بی 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے کرنل (ر) عبید اللہ جیت گئے، جی بی 7 اسکردو 1 سے پی ٹی آئی کے راجہ زکریا نے میدان مار لیا، جی بی 8 اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم فاتح رہے۔

وزیر سلیم جو آزاد امیدوار ہیں، جی بی 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہوئے، جی بی 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر منتخب ہوئے، جی بی 12 شگر سے پی ٹی آئی کے راجہ اعظم کامیاب قرار پائے۔

اس کے ساتھ ساتھ جی بی 13استور 1 سے پی ٹی آئی کے خالد خورشید نے میدان مار لیا، جی بی 14 استور 2 سے پی ٹی آئی کے شمس لون کامیاب ہوئے، جی بی 15 دیامر 1 سے آزاد امیدوار شاہ بیگ منتخب ہوئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی 18دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبر خان جیت گئے، جی بی 19 غذر 1 سے آزاد امیدوار نواز ناجی منتخب ہوئے، جی بی 20 غذر 2 سے تحریکِ انصاف کے نذیر احمد نے میدان مار لیا۔

ن لیگ کے غلام محمد جی بی 21 غذر 3 سے منتخب ہوئے، آزاد امیدوار مشتاق حسین جی بی 22گانچھے ون سے منتخب ہوئے۔ جی بی 23گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید جیت گئے۔ جی بی 24 گانچھے 3 سےپی پی پی کے انجینئر اسماعیل کامیاب رہے۔

آئندہ اتوار کو جی بی 3 گلگت 3 میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر پی ٹی آئی 8 نشستیں جیت کر پاکستان پیپلز پارٹی، ایم ڈبلیو ایم اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں پر بھاری پڑ رہی ہے۔ 

گلگت: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے،جس کے ساتھ ہی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث شدید سردی لیکن سیاسی گرمی نقطہ عروج پر رہی۔  گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک پر امن طریقے سے بلاتعطل جاری رہا۔ سرد موسم میں بھی لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے انتخابات میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Related Posts