کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھرنا جاری، عوام بھی ساتھ مل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی دھرنا کیس، عدالت نے ڈی جی آئی بی سے دھرنوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی دھرنا کیس، عدالت نے ڈی جی آئی بی سے دھرنوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداران اور کارکنان کا دھرنا جاری ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام بھی عوامی نمائندوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان اور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی ہدایات پر اراکینِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان اور ریاض حیدر دھرنے میں شامل ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ بند ہونی چاہئے، کے الیکٹرک انتظامیہ من مانی نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب بارش کا بہانہ بنا کر کراچی اور صوبے بھر کے دیگر شہروں میں مسلسل بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ مختلف بہانے بنا کر حیلے بہانوں سے لوڈ شیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے۔

عوام نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کردیں جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے ساتھ ساتھ حیدر آباد اور دیگر شہروں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے مطابق کورنگی اور ڈیفنس میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مقامات پر بجلی کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ بارش کے باعث بے شمار درخت گر گئے ہیں اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں عوام الناس نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کبھی بارش اور کبھی ایندھن کی عدم فراہمی کا بہانہ بنا کر شہریوں کو بجلی سے مسلسل محروم کر رہی ہے جبکہ زائد بلنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے اعلان کیا کہ شہر بھر میں جاری من مانیوں اور لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف کل سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی و سینئر رہنما راجہ اظہر خان نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کے آفس کے باہر 6 جولائی کو دھرنا دیں گے۔ کراچی کے عوام نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا اور ہم انہیں مشکل کے وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کے الیکٹرک کی من مانیوں پر احتجاج کا اعلان

Related Posts