پی ٹی آئی نے آزادکشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے یا امن کرنا ہے؟، فیصلہ کشمیریوں کے حکم پر کریں گے،کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام کریں، ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے،کوئی کٹھ پتلی جماعت کشمیریوں سے ہمارا تعلق نہیں توڑ سکتی۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا

پاکستان کا وزیراعظم عمران خان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جیتنے کی دعا کرتا رہا ہے، کسی کٹھ پتلی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(ن)لیگ نے آپ کیلئے کیا کیا؟ یہاں کی حکومت نے آپ کو لاوارث چھوڑا، ہم نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کرنے والے ذرا آئینہ دیکھیں،کلبھوشن کو این آر او دینے والے بھٹو کو غدار کہہ رہے ہیں۔

انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری حکم کریں، جنگ کرنی ہے تو ہم ساتھ ہوں گے، کشمیری حکم کریں گے کہ امن کرنا ہے تو ہم امن کریں گے۔

Related Posts