آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی ہوں گے۔عمران خان کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی ہوں گے۔تحریکِ انصاف کا اعلان
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی ہوں گے۔تحریکِ انصاف کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے متفقہ امیدوار کے نام کی منظوری دے دی، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کی نامزدگی طویل مشاورت اور تجاویز کے بعد منظور کی۔

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم کا انتخاب 2 بجے دوپہر کو ہوگا۔

آزاد کشمیر کے متوقع وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ کی نشست سے کامیاب ہو کر رکنِ اسمبلی بنے۔ انہوں نے ن لیگ کے محمد یاسین کو 8000سے زائد ووٹس سے شکست دی۔

قبل ازیں عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کی اہم سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ مسلم کانفرنس کے دور میں عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیر بھی منتخب ہوئے اور خدمات سرانجام دیں۔

خیال رہے کہ  آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا جس سے قبل قائدِ ایوان منتخب کرنے کیلئے الیکشن ہوگا جس کے نامزد امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

 الیکشن کمیشن نے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج صبح 9 بجے سے شروع ہوچکا ہے جو 11 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: تاریخی دن، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا

Related Posts