اے پی سی دیوانے کا خواب، ایف اے ٹی ایف بل نے اپوزیشن کو بے نقاب کردیا، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haneed Lakhani is criticizing the Sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور بھارت کی سوچ ایک جیسی ہے ۔

انڈیا پاکستان کو اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ میں شامل کروانا چاہتا ہے ، وزیراعظم عمران خان کو بابر اعوان نے جو ماضی کے حکمرانوں کا کریمنل ریکارڈ پیش کیا اور بتایا ہے کہ کس صدر اور وزیراعظم نے ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیے اور عوام کے پیسے کو باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر استعمال کیا اس کو دیکھنے اور سننے کے بعد سب کی آنکھیں کھل گئی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بند ی کرنے والے خود مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس دیوانے کا خواب ثابت ہوگی ۔

ماضی میں پاکستان میں دہشت گردوں اور چوروں کی مدد کرنے والوں کی حکومت تھی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسی پارلیمنٹ چاہتے ہیں جس میں لوٹ مارکرنے والوں کے لیئے کوئی سزا نہ ہو، اپوزیشن ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کے لیئے فکر مند ہے۔

ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن اور بھارت کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ حکومت پاکستان ملک کو گرے لسٹ سے نکا ل کر وائٹ لسٹ میں لانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہے، ایف اے ٹی ایف بل نے اپوزیشن کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جس میں منی لانڈرنگ اور انتہاپسندوں کی کوئی گنجائش نہیں ،وفاقی حکومت کی پوری توجہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:قوانین کی منظوری کے بعد کیا اب پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے ؟

ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، پاکستان بہتری اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور وفاقی حکومت اپنی پوری توجہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی پر مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ پی ٹی آئی عوام کو ڈلیور کرنے کے لیئے اقتدار میں آئی ہے اور ڈلیور کر کہ دکھائیں گے ۔

Related Posts