اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں جمعہ کے روز 673 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بینچ مارک KSE-100 انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام تک 673.09 پوائنٹس یا 1.69 فیصد اضافے کے ساتھ 40,420.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

انڈیکس ہیوی آئل اینڈ گیس، آٹوموبائلز، کمرشل بینکس اور فرٹیلائزر کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ فارماسیوٹیکل ریڈ زون میں تھے۔

گزشتہ روز کے 227,788,151 حصص کے مقابلے میں آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 284,512,885 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 7.037 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 7.960 بلین روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 329 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 105 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر آگئے

رفحان مکئی کی فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 605.35 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 9100.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر پاک سروسز رہی جس کی فی حصص کی قیمت 116.23 روپے اضافے کے ساتھ 1666.21 روپے ہوگئی۔

Related Posts