پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 1076.82پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX plunges by 1076 points as global oil glut affects equity markets

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 1076.82پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32422.83پوائنٹس پر بند ہوا۔

گذشتہ روز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 339,154,639حصص کا لین دین ہواجبکہ دن کے دوران ہونے والے حصص کی مالیت 15.387 بلین رہی جو گذشتہ کاروباری دن کے دوران 17.368 ارب روپے تھی۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں 339 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، ان میں سے 70 کوفائدہ اور 258 کو نقصانات کا سامنا رہا جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹاپ ٹریڈ ہونے والی تین کمپنیاں میپل لیف تھیں جن کا حجم 59614000 حصص رہا اور اس کی قیمت 26.79 روپے رہی، فوجی سیمنٹ 24209500 قیمت کے حصص کے ساتھ 16.63 روپے رہا۔

یونی لیور فوڈ ایکس ایکس ڈی میں فی شیئر میں زیادہ سے زیادہ 570 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جو 7030 روپے پر بند ہوئی جبکہ رافحان مکئی کی قیمتوں میں فی حصص 334.43 روپے کی کمی سے 6535.57 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts