پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX observes bullish trend, KSE 100 index surges by over 386 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرے کاروباری روز تیزی دیکھنے میں آئی، انڈیکس میں 386 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ  34 ہزار 408 اعشاریہ صفر 5 پانچ پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گذشتہ روز 198،095،426 حصص کے مقابلے میں مجموعی طور پر 221،691،441 حصص کا لین دین ہوا ،گذشتہ کاروباری روز کے دوران 7اعشاریہ 258 ارب روپے کے مقابلے میں دن کے دوران ہونے والے کاروبارکی مالیت 8اعشاریہ 616 ارب روپے رہی ۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 358 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، ان میں سے 172 کی قیمتوں میں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

161 کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمت برقرار رہی۔ سرفہرست ٹریڈڈ کمپنیوں میں ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 12،572،500 کے حجم کے ساتھ 28.07 روپے فی حصص کی قیمت کے ساتھ تھی۔

آج  کاروباری میں تیزی کے باعث انڈیکس میں 386 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 34ہزار408اعشاریہ صفر5 پانچ پوائنٹس پر بند ہوئی۔

Related Posts