اسٹاک مارکیٹ میں 484 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 484 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، مارکیٹ 484 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 813 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج کاروباری روز کے دوران دن بھر مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 98 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 220 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 38 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ میں 12 ارب 7 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,534 جبکہ کم ترین سطح 63,743 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا۔

10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts