پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 652.40پوائنٹس کی تیزی ، 31 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX gains 652.40 points to close at 31,231.55 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز 100 انڈیکس میں 652.40پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس کی 31 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بارپھر بحال ہو گئی۔

پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1042 پوائنٹس کی مندی ہوئی تھی اورانڈیکس 30 ہزار 579 پوائنٹس پر بند ہوا تھاجس سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 33 ارب ڈوب گئے تھے۔

منگل کودوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک تیزی دیکھی گئی ،پہلے ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں 300 پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور صبح ساڑھے دس بجے انڈیکس 30800 کی حد عبور کر گیا تھا۔

مارکیٹ میں تیزی کا یہ تسلسل چلتا رہا تاہم غیر یقینی صورتحال بھی دیکھنے کو ملی جس کے باعث انڈیکس اُتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ پورے روز کاروبار ایک موقع پر 31303.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 652.40 کی تیزی کے بعد 31231.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پورے روز کاروبار میں 2.13 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 14 کروڑ 26 لاکھ 53 ہزار 136 حصص کا لین دین ہوا جس کے باعث شیئرزکی مالیت 114 ارب روپے بڑھ گئی۔

Related Posts