پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین مارکیٹ بن گئی، ملک ترقی کی جانب گامزن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین مارکیٹ بن گئی، ملک ترقی کی جانب گامزن
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین مارکیٹ بن گئی، ملک ترقی کی جانب گامزن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر بہترین ایشین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2020 میں دنیا بھر میں چوتھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منڈی بن گئی ہے ۔

نیویارک میں قائم عالمی مالیاتی منڈیوں کی تحقیقی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیاء کی بہترین اور دنیا کی چوتھی بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹ ہے۔

فرم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے ڈالر کے لحاظ سے 38اعشاریہ 5 فیصد کی سرمایہ کاری پر منافع دیا ہے ۔

ڈنمارک اور پاکستان حیرت انگیز اسٹاک مارکیٹس ہیں جنہوں نے 2020 میں کامیابی حاصل کی، پاکستان میں ملکی بانڈز پر حاصل ہونے والی پیداوار دوہرے ہندسے سے کم ہونے کے بعد غیر ملکی سرمایہ مارکیٹ میں داخل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کاروباری مراکز ہی بند کیوں؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وبائی مرض میں کمی آنے پر پورے پاکستان میں کاروباری مراکز کے کھلنے کے بعد پی ایس ایکس نے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے ۔

Related Posts