اسٹاک مارکیٹ میں 1682 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ: تجارت 45 منٹ کے لیے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1682 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ: تجارت 45 منٹ کے لیے بند
اسٹاک مارکیٹ میں 1682 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ: تجارت 45 منٹ کے لیے بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی 1682 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد تجارت 45 منٹ کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 35 ہزار 956 پوائنٹس پر ہوا جس کے بعد کاروبار میں 1682.96 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری برادری کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1682.96 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 34 ہزار 500 کی حد سے نیچے گر گئی۔ مارکیٹ میں اِس وقت 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح برقرار ہے۔ 

کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھتے ہوئے مارکیٹ انتطامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیا اور کاروبار کو 45 منٹ کے لیے بند کردیا گیا۔ 

کاروبار میں شدید مندی کا رجحان دیکھتے ہوئے مارکیٹ انتطامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیا اور کاروبار کو 45 منٹ کے لیے بند کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو بھی مارکیٹ میں شدید مندی رہی جبکہ  کورونا وائرس کے معاشی اثرات کے باعث ایک دن کے اندر اسٹاک میں 4.77 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں مجموعی طور پر 1716.56 پوائنٹس کی کمی سے 35،956.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Related Posts