پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹوم کوہلر نے 38، محمد حارث نے 35 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کا ملتان کو جیتنے کیلئے 243 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز کی طرف سے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور اسامہ میر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 28 رنز پر دونوں اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد رائیلی روسو اور کیرون پولارڈ نے تیزی سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور چوکوں چھکوں کی برسات کر دی، روسو نے پہلے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور پھر 41 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی، وہ 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Related Posts