پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کا ملتان کو جیتنے کیلئے 243 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کا ملتان کو جیتنے کیلئے 243 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کا ملتان کو جیتنے کیلئے 243 رنز کا ہدف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پشاور زلمی کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 243 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی نے راولپنڈی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے فیصلہ کیا، پشاور کے کپتان بابر اعظم 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان رہے۔

پشاور زلمی کی دیگر کھلاڑیوں میں ٹوم کوہلر نے 38، محمد حارث نے 35 اور عظمت اللہ عمرزئی 16رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:میچ ہارنے پر رونالڈو آگ بگولہ، ‘وسیم اکرم اسٹائل’ میں پانی کی بوتلوں کو لات مار دی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب تک اپنے 8 میچز میں سے 4، 4 میچز میں فتح یاب ہوچکی ہیں، تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts