زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے
زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مبینہ زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد ایک پیج پر آ گئے ہیں۔

زہریلی گیس کے باعث اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد گیس کے اخراج کے لیے ذمہ دار قرار دیا جانے والا سویا بین آف لوڈ کرنے کا عمل روکنا پڑا جسے پورٹ قاسم کے مقام پر اتارا جائے گا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران زہریلی گیس کے واقعے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ زہریلی گیس پھیلنے سے شہریوں کے قیمتی جانی نقصان پر شدید تشویش ہے۔ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد معاملے کی تحقیقات پایہ تکمیل تک پہنچائی جائیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کی جان کی حفاظت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ واقعے کی مکمل تفتیش اور حقیقی کارروائی ضروری ہے۔ 

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سویابین کے جہاز کو کراچی پورٹ کی بجائے پورٹ قاسم پر لا کر باقی ماندہ سویا بین وہاں اتاری جائے۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا کہ زہریلی گیس پھیلنے کی وجوہات اور انسداد کے لیے سفارشات پیش کرے۔

اس موقعے پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی ،  پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون، ، کے پی ٹی کے عہدیداران اور دیگر حکام بھی موجو تھے۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے انسدادِ گیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ زہریلی گیس کے سدِ باب کے لیے معاملات پر جلد سے جلد سفارشات پیش کرے۔ 

Related Posts