سانحہ مچھ، کراچی میں 26 مقامات پر دھرنے، ہنگامہ آرائی، موٹرسائیکلیں نذر آتش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنوں کا سلسلہ جاری، متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کیلئے شہر قائد میں 26 مقامات پر دھرنے، شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات ، مظاہرین اور شہریوں میں جھڑپیں، متعدد موٹرسائیکلیں نذر آتش کردی گئی۔

کراچی میں 26 مقامات پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے کے باعث سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں، کورنگی کراسنگ اور سخی حسن پر بھی مظاہرین موجود ہیں۔

ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاور ہاؤس، انچولی، فائیو اسٹار چورنگی پر بھی احتجاج ہورہا ہے، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد، اسٹیل ٹاؤن چوک، سرجانی میں دھرنا جاری ہے، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاالدین چورنگی، ناگن چورنگی، پیپلز چورنگی پر احتجاج ہورہا ہے

ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ پر احتجاج جاری، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، سمامہ پل کے قریب بھی دھرنا جاری ہے۔شہر بھر میں جاری دھرنوں کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں ہزارہ برادری پر حملوں کی وجوہات، سیکڑوں شہادتیں، حکومت کب اقدامات اٹھائے گی ؟؟؟

ڈرگ رو ڈ پر مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور مشتعل افراد نے متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگادی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج کا دائرہ مزید بڑھادیا ہے۔

Related Posts