وزیر اعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی دوسری لہر،حکومت کاجلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
کورونا کی دوسری لہر،حکومت کاجلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم پاکستان عمران خان بدھ 12 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شہر میں اپنے قیام کے دوران اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو کراچی میں وفاقی مالی اعانت سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان شہر میں قیام کے دوران وفاقی حکومت میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد شہر قائد میں ابتر صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو کراچی میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی مدد کیلئے کراچی بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں:سب کے سب مافیا بنے ہوئے ہیں، کراچی کو ہر کوئی تباہ کررہا ہے ،چیف جسٹس

این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں متواتر کراچی کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ 4 روز کے دوران ہونیوالی بارش میں کراچی میں صورتحال کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے۔

Related Posts