سب کے سب مافیا بنے ہوئے ہیں، کراچی کو ہر کوئی تباہ کررہا ہے ،چیف جسٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EX-CJP GULZAR AHMED SEEKS FOOLPROOF SECURITY FROM GOVT

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے ہر کوئی اپنے حصے کی بالٹی بھر کر لے جاتا ہے ، سب کے سب مافیا بنے ہوئے ہیں،کراچی کو ہر کوئی تباہ کررہا ہے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈ گرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ میں اختیارات نہ ہونے کا عذر پیش کیا جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس اختیار نہیں تو عہدہ چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ہر کوئی اپنے حصے کی بالٹی بھر کر لے جاتا ہے ،وزیر مسکراتے ہیں بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں، سب کے سب مافیا بنے ہوئے ہیں،کراچی کو ہر کوئی تباہ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کی بھتہ خوری ریاست کو کھلا چیلنج،عوام کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

چیف جسٹس گلزار احمدنے کہا کہ کس کی اتنی ہمت کہ وہ کراچی کی بجلی بند کرے ،کے ای کے سی ای او کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے ،کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے ۔

Related Posts