آلودگی ختم کرنے کیلئے شجر کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کا مستقبل 5 سالہ منصوبہ بندی سے نہیں بنتا،وزیراعظم
ملک کا مستقبل 5 سالہ منصوبہ بندی سے نہیں بنتا،وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے درخت لگانے کے منصوبے میں عوام کو شرکت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے بلکہ اس کے لیے طویل مدتی منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

لاہور میں جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ لاہور میں جو درخت لگائے گئے تھے وہ پچھلے 12، 13 سال میں 70 فیصد کم تھے جس کی وجہ سے اسموگ شروع ہوا اور سورج نظر نہیں آتا، بارش نہ ہونے سے نومبر میں اسموگ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسموگ مسلسل رہے تو ہر انسان کی زندگی 6 سے 11 سال کم کرتی ہے، خاص کر بچوں اور بزرگوں پر برے اثرات ہوتے ہیں، اس کا نقصان نظر نہیں آتا ہے اس لیے لوگ اس کو سمجھتے نہیں ہیں، یہ ایک خاموش قاتل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور ایک ہرا شہر تھا لیکن آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی ماحولیات پر کسی نے توجہ نہیں دی تاہم اب ہم اس کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں جو تبدیل نہ ہو سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم جب پہلی مرتبہ سنگاپور گئے تو وہاں کا مرکزی دریا راوی کی طرح سیوریج تھا لیکن 10 سال میں ایک وزیراعظم کو ماحولیات اور صاف پانی کی فکر پڑتی تو آج اس دریا میں صاف پانی اور مچھلیاں ہیں، اس کے لیے ہمیں محنت کرنی پڑے گی اور ہم نے پہلا قدم لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت اگانے کا فیصلہ کیا تو آج وہ علاقے دیکھ سکتے ہیں جو علاقے ریگستان تھے وہ جنگل بن گئے ہیں، صوبائی حکومت اس کو دکھائیں کیونکہ ایک ارب درخت سوئیاں نہیں ہیں اس لیے سب کو نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سارے پاکستان میں 10 ارب درخت کا ہدف اپنے لیے مقرر کیا ہے وہ شروع ہوگا، جہاں ہم یہ منصوبہ بنا رہے ہیں وہاں جاؤں گا، خاموش انقلاب آرہا ہے کیونکہ ہم زیتون کے جنگلات اگانے لگے ہیں، جو پاکستان اربوں روپے کا تیل اور گھی درآمد کرتے ہیں تو جس طرح زیتون اگا رہے ہیں اس کے مطابق چند برسوں میں برآمد کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساری قوم کا اس میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ اب یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، پارلیمانی جمہوریت کے اندر ہر 5 سال کے بعد انتخابات آتے ہیں تو بدقسمتی سے حکومتیں 5 سال کا سوچتی ہیں کہ جو چیز نظر آئے اس کو اشتہارات دے کر انتخابات جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرینگے

Related Posts