وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کو فضائی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، ناراض ارکان کو منانے کیلئے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ کی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کو 51 اربن فاریسٹ سائٹس میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کے دورہ لاہور کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کی صفوں میں انتشار کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی خود پارٹی معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز ناراض رکن پی ٹی آئی خرم لغاری نے کہا تھا کہ پنجاب میں نویں جماعت فیل وزیر بیٹھے ہیں کیا یہ پنجاب چلائیں گے؟ میرے ساتھ چار سے پانچ ناراض ساتھی اور بھی ہیں۔ میرے ساتھ باقی ساتھی بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:یہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں بلکہ چوری بچاؤ موومنٹ ہے، وزیر اعظم

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں ناراض ارکان کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اہم فیصلے کریں گے اور امید کی جارہی ہے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل پر جلد قابو پالیا جائیگا۔

Related Posts