چین نے ہماری سرزمین پر پل بنا لیا۔بھارت کا اعتراف، صورتحال کشیدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین بھارت سرحد مسائل
(فوٹو: انادولو ایجنسی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین اور بھارت کے مابین صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ چین نے ان کے دعوے کے مطابق بھارتی سرزمین پر نہ صرف قبضہ کیا بلکہ پل بھی بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین بھارت سرحدی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ چین نے بھارتی سرحد پر قبضہ کیا لیکن یہ تمام “تجاوزات” 59-1958 کے دوران ہوئیں اور اب ہم چین سے سرحد پر معاہدے کی کوشش میں ہیں۔

انٹرویو کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے معاملے پر خاموش نہیں لیکن اپوزیشن پارٹی کانگریس عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے دور میں قبضہ کی گئی ہماری زمین کو تجاوزات قرار دینے کی کوشش میں ہے۔ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملہ ہوا لیکن چین پر خاموشی رہتی ہے۔ چین پر کوئی خاموشی نہیں، عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ پینگونگ میں ایک جھیل ہے جس پر چین نے 1958 میں قبضہ کر لیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سرحدی علاقے اروناچل پردیش میں ایک گاؤں آباد کررہا ہے۔ لونگجو اروناچل پردیش کا ایک مقام ہے جبکہ بھارت کے سابق وزیراعظم پنڈت نہرو نے 50 کی دہائی میں اعتراف کیا تھا کہ لونگجو پر چین نے آ کر قبضہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اییس جے شنکر نے کہا کہ پنڈت نہرو نے 1959 میں بھارتی پارلیمنٹ میں کہا کہ لونگجو کو چین نے قبضے میں لے لیا ہے۔ وہ زمین 1958 سے 1962 کے درمیان قبضہ کی گئی  اور ہماری کوشش ہے کہ چین کے ساتھ اس سرحدی معاملے پر ہمارا کوئی معاہدہ ہوجائے۔

Related Posts