ملک مشکل حالات سے نکل آیا، اگلےسال شرح نمو مزید بہتر ہوگی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک مشکل حالات سے نکل آیا، اگلےسال شرح نمو مزید بہتر ہوگی، وزیراعظم
ملک مشکل حالات سے نکل آیا، اگلےسال شرح نمو مزید بہتر ہوگی، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

زیارت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مشکل وقت سے نکل گیا ہے اگلے سال شرح نمو میں مزید اضافہ ہوگا۔ سابق حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ کے نیچے دب کر چلے گئیں۔ ہم نے سخت مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے۔

زیارت میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گذشتہ معاشی شرح نمو 0.5 فیصد تھی ، ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری معیشت برے حالات سے دوچار تھی ، لیکن اب پچھلے ہفتے معاشی شرح نمو کے نئے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بادشاہوں کی طرح اشرفیوں کی تھیلیاں نہیں پھینک سکتا۔ کسی بھی فنڈ کے اجرا کیلئے وزیر خزانہ سے مشاورت کرنا پڑتی ہے۔ حکومت نے بلوچستان کو اپنا سمجھا، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ پہلی بار بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پہلے ہی دن کہنا شروع کر دیا تھا کہ ہماری حکومت فیل ہو گئی۔ پچھلے ہفتے گروتھ ریٹ تقریباً چار فیصد سے اوپر گیا تو اپوزیشن کہتی ہے اعدادوشمار ٹھیک نہیں، اپوزیشن آج بڑی مشکل میں ہے، ان پر بڑا ترس آتا ہے۔ مخالفین ڈرتے ہیں کہ معیشت بہتر ہو گئی تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچےتو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ای او بی آئی محنت کشوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ یا سفارشی افسران کی پرورش گاہ؟

Related Posts