مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستان بے نقاب، صدرِ مملکت خاموش نہ رہ سکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی داستان رقم، صدرِ مملکت خاموش نہ رہ سکے
مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی داستان رقم، صدرِ مملکت خاموش نہ رہ سکے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کشمیر میں ظلم کی داستان بے نقاب ہونے  پر خاموش نہ رہ سکے۔ سری نگر میں بھارتی فوج نے 3 مظلوم کشمیریوں کو سن 2018ء میں  گاڑی تلے روند ڈالا جس کی پاکستان نے شدید مذمت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو گاڑی تلے روندنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، ہتک آمیز اور غیر انسانی ہے۔

واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ یہ ظلم وبربریت جان بوجھ کر کیمروں کے سامنے کی گئی جس سے کشمیر پر درونِ پردہ ہونے والے ظلم و تشدد کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر روز قتل، پیلٹ گنز کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو اندھا کرنے اور عزتیں پامال کرنے جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔

بھارت اور نریندر مودی حکومت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا نقشہ کھینچتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ عالمی برداری نے  مظلوم اور معصوم کشمیریوں پر ایک درندے(بھارت) کو آزاد چھوڑ دیا ہے۔ 

Related Posts